فائرنگ سے رکنِ بلوچستان اسمبلی کا بھائی جاں بحق 78

فائرنگ سے رکنِ بلوچستان اسمبلی کا بھائی جاں بحق

پنجگور میں اتوار کی شام ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلوچستان اسمبلی کے رکن میر رحمت صالح بلوچ کے چھوٹے بھائی ولید صالح بلوچ جاں بحق ہو گئے۔

یہ واقعہ پنجگور کے علاقے چتکان میں اُس وقت پیش آیا جب ولید صالح اپنے گھر کے قریب موجود تھے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ کی، جس سے ولید موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ولید صالح، نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما حاجی صالح محمد کے بیٹے تھے اور ڈسٹرکٹ چیئرمین مالک صالح بلوچ کے بھائی تھے۔

ابھی تک اس قتل کی وجہ سامنے نہیں آئی، تاہم پولیس نے مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں